Wednesday, April 24, 2024

بارہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

بارہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی
January 27, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج نے بارہ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ولی محمد کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا ۔

بارہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی، عدالت نے مجرم پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے ان کی بیٹی واقعہ بعد سے ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے ۔

عدالت نے مجرم پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے اس عمل سے دہشت پھیلی اور معاشرہ عدم تحفظ کا شکار ہوا۔ پولیس کے مطابق مجرم نے دوہزار اٹھارہ میں اپنی بیٹی کی سہیلی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کے والد مدثر حسین کا کہنا ہے واقعہ کے بعد ان کی بیٹی کا ذہنی توازن درست نہیں وہ ان سے بھی ڈرنے لگی ہے ، لڑکی کے والد نے عدالتی فیصلہ سے اطمینان کا اظہار کیا، واقعہ کا مقدمہ مجرم ولی محمد کیخلاف تھانہ منگھوپیر میں درج کیا گیا تھا۔