Tuesday, May 7, 2024

بارہ ججوں نے جبری ریٹائرمنٹ کو چیلنج کر دیا

بارہ ججوں نے جبری ریٹائرمنٹ کو چیلنج کر دیا
June 11, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب کی ضلعی عدالتوں کے بارہ ججوں نے اپنی جبری ریٹائرمنٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا اور اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست شاہد محمود سمیت بارہ ایڈیشنل اور سینئر سول ججوں نے دائر کی ہے جس میں لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا جس کے تحت بارہ ججوں کو جبری ریٹائرکیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو بغیر سنے ان کے عہدے سے جبری ریٹائر کردیا گیا۔ درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ آئین کے تحت کسی کا موقف سنے بغیر اسے سزا نہیں دی جاسکتی اور ایسا کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جبری ریٹائر کیے جانے والے ججوں کو ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔