Friday, April 26, 2024

بارہ برس کا تعلق  توڑنے کیلئے حمیراارشد عدالت پہنچ گئیں

بارہ برس کا تعلق  توڑنے کیلئے حمیراارشد عدالت پہنچ گئیں
May 9, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، حمیرا ارشد نے عدالت میں کیے گئے اس دعوے میں الزام لگایا ہے کہ شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بارہ برس قبل اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کرنے والی گلوکارہ حمیرا ارشد کی کچھ عرصے سے اپنے شوہر احمد بٹ کے  ساتھ کشیدگی چل رہی تھی۔ گذشتہ دنوں میں دونوں  میاں بیوی ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنسز  بھی کرچکے ہیں۔ حمیرا ارشد نے  پریس کانفرنس میں بھی احمد بٹ  پر دھمکیوں اور بیٹے  کو ان سے الگ کرنے جیسے الزامات لگائے تھے۔ گلوکارہ اپنی  پریس کانفرنس میں آبدیدہ ہوگئیں تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ہرگز میڈیا پر نہ آتیں اگر ان کا شوہر ان پر الزام تراشی نہ کرتا۔