Friday, May 10, 2024

مشرف نے ایک نہیں دو بار آئین شکنی کی، اعتزاز احسن

مشرف نے ایک نہیں دو بار آئین شکنی کی، اعتزاز احسن
December 17, 2019
لاہور (92 نیوز) 12 اکتوبر 1999 کے اقدام سے متعلق فیصلہ پہلے ہونا چاہئے تھا، مشرف نے ایک نہیں دو بار آئین شکنی کی۔ سینئرقانون دان اعتزاز احسن کہتے ہیں سنگین غداری کیس کا فیصلہ اہم ہے۔ سینئر قانون دان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے ججوں کو دو مرتبہ گرفتارکیا تھا، تمام ملوث ملزموں کو بھی جوابدہ ہونا پڑے گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ججوں اور وکلاء کو گرفتار کرلینا تو کسی صورت روا نہیں ہوسکتا، پرویز مشرف نے ججوں کو دو مرتبہ گرفتار کرنے کا کام کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ایسا قانون بناؤ ایسا قانون بناؤ، سپریم کورٹ بھی قانون کے ماتحت ہے، نظریہ ضرورت تو بدستور چل رہا ہے۔