Thursday, March 28, 2024

بارودی سرنگوں سے متعلق آگاہی کیلئے ریس، مرد، خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی شرکت

بارودی سرنگوں سے متعلق آگاہی کیلئے ریس، مرد، خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی شرکت
April 13, 2015
بگوٹا (ویب ڈیسک) کولمبیا میں بارودی سرنگوں سے متعلق آگاہی کیلئے گیارہ کلومیٹر کی دوڑ ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دارالحکومت بگوٹا میں ہونے والی گیارہ کلومیٹر طویل دوڑ کو لینڈ یور لیگ الیون کے کا نام دیا گیا تھا جس میں مرد، خواتین، بچے اور بوڑھے ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ ریس میں حصہ لینے والوں نے پیلے رنگ کی ٹی شرٹس اور سیاہ پاجامے پہن رکھے تھے اور بعض نے پاجاموں کا ایک ایک پہنچا اوپر چڑھا رکھا تھا۔ دوڑ کے شرکا شہر کے مرکزی چوک میں جمع ہوئے اور وارم اپ ایکسرسائز بھی کی جبکہ معذور افراد بھی دوڑ میں شریک ہوئے۔ اپنی نوعیت کی اس منفرد ریس کا مقصد ملک بھر میں انسانوں کو نشانہ بنانے والی بارودی سرنگوں کے خاتمے کیلئے شعور بیدار کرنا تھا جو دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی معذوری کا باعث بن رہی ہیں۔