Wednesday, April 24, 2024

بارودی سرنگ دھماکہ ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق

بارودی سرنگ دھماکہ ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق
April 2, 2015
لوئردیر(ویب ڈٰیسک)لوئرکرم ایجنسی کے علاقے علیزئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے علیزئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار آصف عمران پوسٹ کے قریب قدرتی چشمے سے پانی بھر کر واپس آ رہا تھا کہ اس دوران بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ دھماکہ میں سیکیورٹی اہلکار آصف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ سیکیورٹٰی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔