Wednesday, May 8, 2024

بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 19افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 19افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
July 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز) مون سون کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کا بوسیدہ نظام بیٹھ گیا ہے ،  شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی معطل، گھروں  میں پانی کی بھی قلت ہو گئی جب کہ دو روز میں بارشوں کے دوران  کرنٹ لگنے سے اور چھت گرنے سے 19 افرادجان کی بازی  ہار گئے ہیں ۔ بھینس کالونی میں گزشتہ 48 گھنٹے سے بجلی ہونے سے شہریوں شدید مشکلات کا شکار ہے ، گلستان جوہر بلاک8، منظور کالونی، ملیر سٹی، گولڈن ٹاون  میں گزشتہ روز جانے والی بجلی آج بھی واپس نہ آئی۔ نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، گولمیار ، گلبہار کے مکین بھی بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان ہیں کلفٹن بلاک ون اور بلاک فائیو میں صبح سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

طوفانی بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی ، نشیبی علاقے زیر آب

دوسری جانب  دو روز میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 19 افراد جاں بحق  ہو چکے ہیں، کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات، لیاری، کھارادر، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، سرجانی ٹاون، نارتھ ناظم آباد، ملیر میں پیش آئے، سپر ہائی وے کے قریب چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔