Tuesday, April 23, 2024

بارشوں کے باعث کراچی کے عوام امتحان سے گزر رہے ہیں ، شبلی فراز

بارشوں کے باعث کراچی کے عوام امتحان سے گزر رہے ہیں ، شبلی فراز
August 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا بارشوں کے باعث کراچی کے عوام امتحان سے گزر رہے ہیں۔ شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی کی عوام جس تکلیف سے گزر رہی ہے ہماری ہمدردی ان کے ساتھ ہیں۔ وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر کراچی کو اپنا شہر سمجھتی ہے۔ وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر کراچی کی اپڈیٹ لیتے ہیں ۔ وزیراعظم کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنی سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا عمران خان سیاست کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہیں کرتے۔ وزیراعظم چاہتے ہیں ملک سے غربت ختم کی جائے۔ کائرہ صاحب سے پوچھا جائے کہ آپ شریف آدمی ہیں لیکن وہ کس پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں؟ سندھ حکومت کے ایک وزیر کراچی کے لیے دس ارب روپے مانگتے ہیں۔ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف پر این آر او مانگ رہی تھی جس کو ہم نے بے نقاب کر دیا۔ اگر ہمارے پاس پیسے ہوں بھی تو ہم نہیں دیتے۔ شبلی فراز بولے اول تو اپوزیشن کی اے پی سی ہونی نہیں اگر ہوئی تو برائے نام کی ہوگی۔ ہم ہر امتحان میں کامیابی سے نکل رہے ہیں۔ اپوزیشن چاہتی ہے حکومت فیل ہو۔ ان کو پاکستان سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ مہنگائی اور مشکل وقت سے انکار نہیں لیکن معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ عام آدمی تک معیشت کے اثرات آہستہ آہستہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کورونا ابھی ختم نہیں ہوا لیکن کم ہو گیا ہے۔ ہمیں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئیے۔ انشاءاللہ جلد اچھے دن آنے والے ہیں۔ گندم اور چینی بھی پہنچنا شروع ہو گئی۔ قیمتیں بھی بہتر ہو جائیں گی۔