Wednesday, May 8, 2024

بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گیا
March 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گیا ، میانوالی میں ایک دن کے وقفے سے بارش کا سلسلہ پھر شروع ہے ، ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے جب کہ حالیہ بارشوں سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

موسم کی خبر دینے والوں نے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی، بلوچستان سے داخل ہونے والا بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی،پنجاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

میانوالی میں ایک دن کے وقفے کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،پائی خیل، موچھ، خواجہ آباد اور دلیوالی کے علاقے میں بارش ہوئی جس سے گندم کی تیار فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

لاہور میں بھی رات کے وقت بارش کا امکان ہے،شہر اقتدار سمیت جڑواں شہروں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل چھائے رہیں گے، اس دوران بنوں، ڈی آئی خان، وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کى توقع ہے۔