Sunday, September 8, 2024

بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
December 10, 2018
لاہور ( 92 نیوز) موسم نے انگڑائی لی اور بارش برس پڑی ،  رم جھم نے    سردی کی شدت میں  مزید اضافہ کردیا  جبکہ  محکمہ موسمیات نے حالیہ بارشوں کا سلسلہ  آئندہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کر دیا ۔  بارشوں کےباعث دھند میں بھی اضافہ  ہوگا۔ گزشتہ رات سے جاری  ہلکی بوندا باندی نے سردی  میں اضافہ کردیا  ملک بھر کی طرح باغوں کے شہر لاہور میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی وجہ سے پنجاب سمیت مالاکنڈ ہزارہ مردان پشاور اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ پنجاب میں لاہور سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کا سلسلہ تقریبا تین روز جاری رہے گا جس سے سموگ میں کمی جبکہ دھند میں اضافہ ہو گا۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت18 اور کم سے کم 7 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب ترجمان موٹر وے کے مطابق قومی شاہرات پر بوندا باندی کی وجہ سے پھسلن  ہے۔