Thursday, May 9, 2024

بارشوں سے کراچی انتظامیہ کی نااہلی بے نقاب

بارشوں سے کراچی انتظامیہ کی نااہلی بے نقاب
August 8, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں انتظامیہ  کی غفلت ایک  بار  پھر بے نقاب  ہوگئی ، گلبہار کشمیری  محلے میں بارش اور سیوریج ملا   پانی  گھروں میں داخل ہوگیا ، علاقہ مکین کہتے ہیں بارش  جیسی نعمت کو  ہمارے لیے  زحمت بنادیا گیا ہے۔ غفلت  کہیں یا لاپرواہی  ، کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل میں بھی کراچی والوں کو سکھ کا سانس نہ مل سکا ، گلبہار کشمیری  محلے میں اس  بار کئی کئی فٹ پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔ کشمیری  محلے کے   مکینوں  نے  صورتحال پر بے بسی کا اظہار کیا زمہ داروں پر تنقید  کی   بتایا کہ  سنگین غفلت سے بارش  جیسی رحمت کو ہمارے لیے زحمت بنادیا ہے  سب یہاں صرف فوٹ سیشن کرانے  ہی آتے ہیں۔ شہلا رضا بھی  صورتحال کا  جائزہ لینے کشمیری محلےپہنچی، وہاں سے منتخب  نمائندوں پر تنقید  کی  وعدہ کیا  کہ علاقے  کی صورتحال جلد ہی بہتر ہوجائے گی ۔ دوسری جانب بارشوں کے باعث میمن گوٹھ  ڈملوٹی ڈیم اوور فلو  ہوگیا  تاہم لوگوں کی بڑی تعداد حفاظتی تدابیر اختیار  کرنے خواتین اور بچوں کے ہمراہ ڈیم کے کنارے پہنچ  گئی۔