Friday, May 17, 2024

بارشوں سے تباہی، سندھ کا زرعی قرضے معاف یا ادائیگیاں مؤخر کرنے کا مطالبہ

بارشوں سے تباہی، سندھ کا زرعی قرضے معاف یا ادائیگیاں مؤخر کرنے کا مطالبہ
September 7, 2020
کراچی (92 نیوز) بارشوں سے تباہی پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ وفاق سے متاثرین کے زرعی قرضے معاف یا ادائیگیاں مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سندھ میں بارشوں سے تباہی پر سندھ حکومت نے وفاق سے مدد مانگ لی۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھ دیا۔ خط میں بتایا کہ سندھ میں بارشوں سے 25 لاکھ افراد براہ راست بری طرح متاثر ہوچکے۔ انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کے قرضے معاف کرنےاور ادائیگیاں موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی کہا کہ متاثرہ خاندانوں میں ایک ایک لاکھ روپے نقد دیا جائے۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ اور زخمیوں کو دو لاکھ دینے کا مطالبہ کیا۔ دریاؤں اور نہروں کے نظام کی بہتری کے لئے 43 ارب روپے بھی مانگ لئے۔ خط میں کہا کہ کراچی میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے پانچ ارب اور دیگر اضلاع کے لئے بھی 5 ارب روپے کی ضرورت ہوگی۔