Sunday, September 8, 2024

بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا

بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا
April 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے کئی شہروں میں گھنگھور گھٹائیں برسیں ۔ کہیں بوندا باندی تو کہیں بادل جم کر برسے جس سے ہر شے میں نکھار آگیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، رائیونڈ، ملتان، فیصل آباد، جہلم، اوکاڑہ، جھنگ، سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ  شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی۔