Monday, September 16, 2024

بارش کے دوسرے دن بھی کراچی میں باقاعدہ امدادی سرگرمیوں کاآغازنہ ہوسکا

بارش کے دوسرے دن بھی کراچی میں باقاعدہ امدادی سرگرمیوں کاآغازنہ ہوسکا
September 1, 2017

کراچی (92 نیوز) بارش کے دوسرے دن بھی شہرمیں باقاعدہ امدادی سرگرمیوں کاآغازنہ ہوسکا۔ سندھ اوربلوچستان سے آںیوالے پانی نے نشیبی علاقوں کاحلیہ ہی بگاڑ کررکھ دیاہے۔ شہرقائد کے متعددانڈرپاسز  کوٹریفک کے لیے بندکردیاگیا۔

ملیرندی کی سطح بلندہونے  سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیداہوگئی ہے۔ کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے ملیرندی اور  بلوچ کالونی سے کورنگی جانیوالے کازوے کوٹریفک کے لیے بندکردیاگیا۔

کراچی کے انڈرپاسزکی بھی حالت کچھ اچھی نہیں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، ناظم آباداورحکیم ابن سیناروڈ کے انڈرپاسز کوتوٹریفک کے لیے بندہی کردیاگیا۔ قیوم آباد پرکھڑے پانی نے بھی ٹریفک کی آمدورفت کوشدیدمتاثرکررکھاہے۔ ۔نارتھ کراچی ہویاسرجانی ملیرہوبلدیہ ناظم آبادہویاسعدی ٹاون ہرسوپانی ہے پانی ہے ۔کئی علاقوں میں توپانی نے سڑکیں ہی غائب کرڈالیں۔

حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 8فٹ تک بلند ہوگئی ہے ۔بارش کی ابترصورتحال شہری کسی غیبی امدادکے منتظرہیں۔