Friday, March 29, 2024

بارش کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے مدد طلب کر لی گئی

بارش کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے مدد طلب کر لی گئی
July 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کراچی میں بارش کے بعد پیدا صورت حال سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت متحرک ہو گئی   اور  پاک فوج سے بھی مدد طلب کر لی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کے حکام سے رابطے کر لئے ۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کی صورتحال سے کہتے ہیں کراچی کو بے حال نہیں چھوڑیں گے، ہر ممکن مدد کریں گے، فردوس عاشق کا کہنا ہے کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، سندھ حکومت کی گڈ گورننس اور کارکردگی کا پول کھل گیا گزشتہ روز  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر برائے  بحری امور  علی زیدی  کا کہنا تھا  گیارہ سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، انہیں نہ کبھی کراچی کی فکر تھی نہ ہے ،بدانتظامی کے باعث کراچی کا برا حال ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی بتاتا رہا کہ کراچی کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بن چکا ہے، کہتے ہیں  ہم کراچی کو بے حال نہیں چھوڑ سکتے، چیئرمین این ڈی ایم اے  میرے ساتھ کراچی جارہے ہیں،کراچی کے مسلے کا مستقل حل نکالنے کی کوشش کریں گے ۔ وفاقی  وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی میں 38 بڑے نالے کچرے کی وجہ سے بند ہیں ، لیاری ندی مین سیلاب کی صورتحال بن چکی ہے ۔۔ میئر کراچی تین سال سے کہہ رہے ہیں کہ انھیں کام کرنے کے لئے وسائل دیں، کراچی چلے گا تو یہ ملک چلے گا ، کراچی  کی بہتری کے لیے  میئر  کراچی  کے ساتھ مل کر جتنی مددکرسکے کریں گے۔ وفاقی  وزیر  برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی   نے کہا کہ کراچی اور دیگر علاقے پیپلز پارٹی کی معاشی دہشت گردی کا شکار ہے، اتنی بد حالی کے باوجود کراچی آج بھی پاکستان کے بجٹ کا 65 فیصد اور سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دیتا ہے۔کراچی نے صوبائی حکومت کو پونے دو ہزار ارب اور مرکز کو پونے چار ہزار ارب کے ٹیکس اداکیے ہیں۔ کراچی آج بھی پاکستان  کا نظریاتی دارالحکومت ہے ۔