Thursday, April 25, 2024

بارش کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند کے بادلوں کا ڈیرا

بارش کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند کے بادلوں کا ڈیرا
December 13, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) بارش کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند کے بادل چھا گئے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں بارش کے بادل چھٹے تو فضا پر دھند کے بادلوں نے قبضہ جما لیا جس کے باعث ہر منظر دھندلا نظر آنے لگا۔
دھند کے بادلوں سے حدنگاہ بھی کم ہو گئی جس سے ڈرائیونگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فیصل آباد، ملتان، چونیاں، رینالہ خورد، پتوکی، سرگودھا، کشمور، گجرات، پاکپتن، عارف والا، علی پورچٹھہ، بھکر، شاہکوٹ اور ٹانک میں دھند کے بادل چھائے ہیں جبکہ میاں چنوں، کوٹ ادو، ہارون آباد، شجاع آباد، یزمان منڈی، پنڈی بھٹیاں، فورٹ عباس، اوکاڑہ، بصیرپور اور حویلی لکھا بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش کا بھی امکان ہے۔