Friday, May 10, 2024

بارش کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 14 افراد جاں بحق، انیس زخمی

بارش کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 14 افراد جاں بحق، انیس زخمی
August 20, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں بارش کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 19 زخمی ہو گئے ۔

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ۔ شیخوپورہ میں چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ۔

پھالیہ میں چھت گرنے سے ماں اور چار بچے دم توڑ گئے ، چکوال میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ مریدکے میں بھی دو افراد زخمی ہوئے ۔