Thursday, March 28, 2024

گال میں صبح سے ہی بادلوں کی اننگز جاری !!! بارش سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ تاخیر کا شکار

گال میں صبح سے ہی بادلوں کی اننگز جاری !!! بارش سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ تاخیر کا شکار
June 17, 2015
گال (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ابھی تک شروع نہ ہو سکا۔ گال میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ تفصیلات کے مطابق گال میں آج میچ شروع ہونے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔ کچھ دیر وقفے کے بعد بارش دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔ صبح کے وقت ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث گراونڈ میں پانی کھڑا ہے جبکہ وکٹ کو ڈھانپ دیا گیا ہے۔ ایک گھنٹے تک بارش رکنے کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ ڈیڑھ بجے وکٹ کا معائنہ کیا جائے گا لیکن ایک بار پھر شروع ہونے والی بارش نے اس کا امکان بھی ختم کر دیا ہے۔