Wednesday, April 24, 2024

بارش نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزین و آرائش کی قلعی کھول دی، میڈیا کا داخلہ بند

بارش نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزین و آرائش کی قلعی کھول دی، میڈیا کا داخلہ بند
September 28, 2019
کراچی (92 نیوز) نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزین و آرائش پر ڈیڑھ ارب روپے لگا دئیے گئے، لیکن کراچی میں حالیہ بارش نے تمام تر انتظامات کی قلعی کھول دی، پی سی بی نے اپنی خامیاں چھپانے کے لئے اسٹیڈیم میں میڈیا کا داخلہ ہی بند کر دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ بارش بہا لے گئی، اتوار کو ہونے والا ایک روزہ میچ پیر کو منتقل کر دیا گیا، کراچی میں ہونے والی بارش نے اسٹیڈیم کی تزین و آرائش پر ہونے ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔ بارش کے بعد آﺅٹ فیلڈ پر پانی کھڑا رہا، مخصوص برساتی نالا بھی بھر گیا، مہنگے ترین کارپوریٹ باکس بھی پانی پانی ہوگئے اور پریس باکس کی چھت بھی ٹپکتی رہی۔ ناقص انتظامات کے باعث ایک میچ منسوخ جبکہ دوسرے کی تاریخ آگے کرنی پڑی۔ دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بحالی کا کام کر رہے ہیں آج اسٹیڈیم میں کوئی ایکٹوٹی نہیں ہے اس لئے میڈیا کو روکا ہے۔