Monday, September 16, 2024

بارش نے بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں تباہی مچادی

بارش نے بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں تباہی مچادی
August 16, 2017

ڈھاکہ (92 نیوز) مون سون کی شدید بارشوں نے جنوبی ایشیا کے تین ممالک میں تباہی مچادی۔ بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں لاکھوں ایکڑ اراضی سیلابی پانی میں ڈوب گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد دو سو پچاس تک پہنچ  ہوگئی۔

مون سون کا سیزن رواں سال بھارت ۔۔بنگلہ دیش اور نیپال کے لیے تباہ کن ثابت ہورہا ہے ۔۔۔بھارتی ریاستوں آسام ، مغربی بنگال اوربہار میں  کئی روز شدید بارشوں کے بعد آنے والا سیلاب ہر چیز ساتھ بہا کر لے گیاہے ۔۔

نئی دہلی: بھارت ، بنگلہ دیش اور نیپال میں تباہی مچادی۔ بارش کے بعد سیلاب اور دیگر حادثات کے دوران جنوبی ایشیا کے تینوں ممالک میں 200 سے زائد ہلاکتیں، 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر۔   

نیپالی وزیر داخلہ نے کہا کہ نیپال میں 111 افراد ہلاک اور 35 سے زائد لاپتہ ہیں، بنگلہ دیش میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی، پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر

بھارتی ریاستیں بہار، مغربی بنگال اور آسام سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی۔