Thursday, April 25, 2024

بارش سے گھرکی چھت گر گئی، میاں بیوی اور پانچ بچے جاں بحق

بارش سے گھرکی چھت گر گئی، میاں بیوی اور پانچ بچے جاں بحق
July 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور اور گردونواح میں بارشوں نے تباہی مچا دی ، کوٹ عبدالمالک میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور پانچ بچے جاں بحق ہو گئے ،  تمام لاشوں کو نکال لیا  گیا ۔  لاہور میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ، موسلا دھار بارش سے جہاں پانی گلیوں میں کئی کئی فٹ کھڑا ہے ، بوسیدہ گھروں کی چھتیں گرنے کے حادثات بھی سامنے آرہے ہیں ۔  کوٹ عبدالمالک میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور پانچ بچے جاں بحق ہو گئے ،  ادھر ڈیفنس روڈ پر لگھرگاؤں میں چھت گرنے سے  ایک بچی ملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئی،دوسری کو نکال لیاگیا۔ ادھر قصور کے گر دو نوا ح میں وقفہ وقفہ سے ہو نے والی با ر ش سے تین مختلف مقا ما ت پر کمر و ں کی چھتیں گر نے سے بچو ں عو ر تو ں سمیت آ ٹھ افرا د ز خمی ہو گئے جنہیں طبی امدا د کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ قصور کے  محلہ عید گا ہ رو ڈ پھو لنگر میں زیر تعمیر مکا ن کی شٹر نگ گر نے سے ما لک مکا ن محمد مقصو د محنت کش اکر م اور یٰسین ز خمی ہو گئے ،بستی برا ت شا ہ ٹبی کمبو ا ں میں مستر ی امجد کے گھر کی چھت گر نے سے اس کی بیو ی فضیلت بی بی 8سا لہ بیٹی ز خمی ہو گئیں ۔ لطیف پو ر ہ قصور میں گھر کی چھت گر نے سے 32سا لہ شہبا ز 11سالہ نیہااور 6سالہ مشا ئل ز خمی ہو گئے ز خمیو ں کو طبی امدا د کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ طویل بارش کے باعث شاہی قلعہ کے فوڈ سٹریٹ کی جانب کھلنے والے قدیم دروازے کا ایک حصہ گر گیا، اندرون شہر کی جانب سے آنے والے پانی کے ریلے کے دباؤ نے حضوری باغ کے فوڈ سٹریٹ میں کھلنے والے دروازے کا ایک حصہ دروازے سے الگ کردیا۔ ذرائع کے مطابق دروازہ کو انتظامیہ نے کچھ عرصہ قبل بند کردیا تھا، شہر کی جانب سے جو پانی قلعہ کی جانب آتا ہے وہ اس دروازے کے باہر آکر جمع ہوگیا ، جس کے دباؤ سے چوبی دروزاہ مین دروازے سے الگ ہوگیا۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے روزنامہ 92نیوز کو بتایا یہ تاثر غلط ہے کہ دروزہ ٹوٹ گیا ، چند روز میں دروازے کو دوبارہ اصلی حالت میں لگا دیا جائے گا ۔ دریں اثنا مال روڈ چیئرنگ کراس کے قریب غلام رسول عمارت کا ٹاپ گنبد نیچے گر گیا ، گنبد کا ملبہ گرنے سے خوشی قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،خستہ حال عمارت کے مزید حصوں کے گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔