Thursday, March 28, 2024

بارش سے پہلے کراچی میں گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بارش سے پہلے کراچی میں گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
July 17, 2020
کراچی (92 نیوز) بارش سے پہلے کراچی میں گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ 42 ڈگری کو چھوگیا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 1982ء میں جولائی میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تین جولائی 1958ء کو شہر قائد کا پارہ 42 اعشاریہ 2 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت مزید بڑھا تو جولائی میں گرمی کا 62سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں جولائی کے دوران غیرمعمولی گرمی پڑ رہی ہے۔عموما جولائی کے مہینے میں درجہ حرارت 33 سے تجاوز نہیں کرتا۔