Friday, April 26, 2024

بارش رکنے کے بعد بھی لاہور کی سڑکیں پانی میں غرق، شہری شدیدمشکلات کا شکار

بارش رکنے کے بعد بھی لاہور کی سڑکیں پانی میں غرق، شہری شدیدمشکلات کا شکار
July 4, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) صوبائی دارالحکومت بارش رکنے کے بعدبھی پیرس کی بجائے وینس کامنظرپیش کرتارہا،بارش کاپانی سڑکوں پرجمع ہونے کی وجہ سے شہری شدیدمشکلات سے دوچارہیں،اکثر علاقوں میں پانی جمع ہو نے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی خراب ہو گئیں۔ لاہورکے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو نے سے سڑکیں ابھی تک ندی نالوں اور تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں  ، گلبرگ،ٹاون شپ، جوہر ٹاؤن، کوٹ لکھپت، چونگی امر سدھو، بابا فرید کالو نی، شاہدرہ، بند روڈ، ساندہ،چائنہ اسکیم اور اسلام پورہ سمیت بہت سےعلاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہو ئےہیں ۔ شہری کہتے ہیں  واسا انتظامیہ کے بروقت اقدامات نہ کر نے سے شدیدپریشانی ہے ۔ دوسری جانب واسا انتظامیہ نےصرف مال روڈ، لکشمی چوک اور ہال روڈ سمیت چند مر کزی شاہراہوں سےہی پانی نکانے کی توجہ دی ہے،دیگرعلاقوں میں نکاسی کامسئلہ حل نہیں ہوسکا۔