Sunday, September 8, 2024

بارش ،برفباری کا نیا سلسلہ ملک میں داخل،لاہور ،گوجرانوالہ ، سرگودھامیں ہلکی بارش کا امکان

بارش ،برفباری کا نیا سلسلہ ملک میں داخل،لاہور ،گوجرانوالہ ، سرگودھامیں ہلکی بارش کا امکان
January 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بارش اور برفباری کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ دوسری جانب ملکہ کوہسار مری سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔سوات ،کالام اور گبرال سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری  ہوئی ۔ راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سرگودھا اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کاسلسلہ آئندہ چند دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھرپنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی چادرنے ہر منظر دھندلا دیا ، لاہور کے مختلف علاقوں میں حد نگاہ صفر تک جا پہنچی  جس سے ٹریفک کی روانی کیساتھ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ۔ دھند کے باعث لاہور شیخوپورہ  ایم ٹو اور ملتان خانیوال موٹروے شدید دھند کی وجہ سے بند کی گئی ۔