Thursday, April 25, 2024

بارش برستے ہی سپریم کورٹ رجسٹری کراچی بجلی سے محروم ہو گئی

بارش برستے ہی سپریم کورٹ رجسٹری کراچی بجلی سے محروم ہو گئی
July 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز) شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش برستے ہی کے الیکٹرک کا نظام بیٹھ گیا جس سے سپریم کورٹ رجسٹری بھی اندھیرے میں ڈوب گئی جب کہ ایمرجنسی کے لئے  پڑا جنریٹر بھی ایمرجنسی میں کام نہ آسکا  ،  کے الیکٹرک حکام کو سپریم کورٹ طلب کیا گیا تو 6 گھنٹے بعد بجلی بحال کی گئی ۔ کراچی میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل  جاری ہے ، صبح سے جاری بارش نے کے الیکٹرک کے نظام کاپول کھول دیا ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صبح 8 بجے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا ، کورٹ نمبر ایک اور دو میں اندھیرا چھاگیا ۔ جنریٹر نے بھی جواب دے دیا تو کراچی رجسٹری میں پہلی مرتبہ ایمرجنسی لائٹس میں سماعت کی گئی  ۔ سٹی کورٹ کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں  تھی ، ابتدائی بارش نے ہی خطرے کی گھنٹی بجادی ،جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، چھتیں ٹپکنے سے عدالتوں میں بھی پانی آگیا ۔ سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ایف بلاک میں پراسیکیوشن کی سینکڑوں فائلیں بارش کی نذر ہوگئیں ، کے الیکٹرک انتظامیہ کی سپریم کورٹ طلبی ہوگئی ۔ ڈپٹی جنرل منیجر نے عدالت کو بتایا کہ برسات کے باعث فیڈرز ٹرپ کر جانے سے بجلی منقطع ہوئی ۔