Wednesday, April 24, 2024

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بلتستان ڈویژن میں تباہی

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بلتستان ڈویژن میں تباہی
July 21, 2015
سکردو(92نیوز)بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے بلتستان ڈویژن میں تباہی مچادی ہے ، 60 سے زائد دیہات شدیدمتاثر ہوئے ہیں،گلگت بلتستان میں ایمر جنسی نافذ تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع سکردو اور گانچھے میں مجموعی طورپر 110 مکانات ، 16 مساجد ، 7 سرکاری سکول، 9 پن بجلی گھر تباہ ہوئے ، 20 ہزار کنال اراضی اور کھڑی فصلیں دریا برد ہوگئے ہیں ۔ 10 رابطہ پل اور 30 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہونے کے باعث 75 سے زائد دیہات کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں ۔ ادھر سب ڈویژن شگر کے علاقے وزیر پور میں پہاڑپر گلیشئر سے بنی جھیل ٹوٹ گئی ہے اور پانی نشیبی آبادی میں داخل ہوگیا ہے جس سے متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں ۔ سکردو کا نواحی گاوں نر غوڑو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مسجد سمیت 14مکانات ،ایک پن بجلی گھر اور پل تباہ ہو گیا ہے ۔ گاوں کی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور خیمہ بستی بھی بنا لی گئی ہے ۔