Thursday, May 9, 2024

بارش اور دھند کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول متاثر

بارش اور دھند کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول متاثر
January 9, 2020
لاہور ( 92 نیوز) بارش اور دھند کے باعث ملک بھرمیں ٹرینوں کاشیڈول متاثر  ہے ،کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار  ہیں ۔ کراچی سے لاہور آنے والی پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گی ،  جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے  ،جناح ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے ۔ کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ ، ملت ایکسپریس 6  گھنٹے 40 منٹ،قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے ۔ بارش اور دھند  کے باعچ خیبر میل 2 گھنٹے 10  منٹ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے جب کہ کراچی سے آنے والی تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ اور علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ لیٹ ہو گی ۔ شالیمار ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ،فرید ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ، کراچی سے براستہ لاہور فیصل آباد جانے والی شاہ حسین 4گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے ۔ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ لیٹ  ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق  بارش اور دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے ۔