Thursday, April 25, 2024

اسپین، آسٹریا اور نیدرلینڈز میں کورونا لاک ڈاؤن اور ویکسی نیشن کیخلاف احتجاج

اسپین، آسٹریا اور نیدرلینڈز میں کورونا لاک ڈاؤن اور ویکسی نیشن کیخلاف احتجاج
December 5, 2021 ویب ڈیسک

بارسلونا (92 نیوز) یورپ میں کورونا پابندیوں کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، اسپین ، آسٹریا اور نیدرلینڈز میں لاک ڈاؤن اور ویکسی نیشن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ 

اسپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد نے کورونا سے متعلق پابندیوں کیخلاف احتجاج کیا۔

خبرایجنسی کے مطابق رات گئے نکالے گئے احتجاجی مارچ میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی، مظاہرین نے حکومت اور پابندیوں کیخلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے ریلی کی شکل میں شہر کے مختلف حصوں میں مارچ کیا، مظاہرین نے پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ادھر نیدر لینڈز میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے ریسٹورنٹس پر داخلے میں پابندی عائد کردی گئی۔