Thursday, April 18, 2024

بارسلونا میں کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج

بارسلونا میں کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج
October 31, 2020
بارسلونا (92 نیوز) اسپین کے شہر بارسلونا میں کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ مظاہرہ ان لوگوں کی جانب سے کیا گیا جو کورونا کی موجودگی پر یقین نہیں رکھتے، دیگر یورپی ممالک کی طرح اسپین میں دوبارہ سختیاں عائد کی گئی ہیں۔