Tuesday, April 23, 2024

بارسلونا فٹ بال کلب نے یوونٹس کو شکست دیکر یورپی فٹ بال چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیت لیا

بارسلونا فٹ بال کلب نے یوونٹس کو شکست دیکر یورپی فٹ بال چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیت لیا
June 7, 2015
برلن (ویب ڈیسک) یورپی فٹ بال ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں بارسلونا کلب نے یوونٹس کو شکست دے کر پانچویں بارٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل جرمنی کے شہر برلن میں ہسپانوی کلب بارسلونا اور اٹلی کے کلب یوونٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ یورپی فٹ بال کے سب سے بڑے مقابلے کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم کا رخ کیا۔ فائنل میچ میں بارسلونا نے یوونٹس کو ایک گول کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ بارسلونا کی جانب سے آئیون راکیٹک نے میچ کے چوتھے منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے پچپن ویں منٹ میں یوونٹس کلب کے ایلوارو موراٹا نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ بارسلونا کو ایک بار پھر میچ میں برتری تب ملی جب لوئس سواریزنے کھیل کے ارسٹھ ویں منٹ میں گول کردیا۔ بارسلونا کی جانب سے میچ کا تیسرا گول نیمارنے کیا۔ بارسلونا کلب کی جیت پر مداح جشن منانے کےلئے سپین کے شہر بارسلونا میں سڑکوں پر نکل آئے اور ٹیم کی کامیابی کا خوب جشن منایا۔