Thursday, March 28, 2024

بارسلونا اوپن ٹینس ، اسٹار کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

بارسلونا اوپن ٹینس ، اسٹار کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
April 27, 2018
بارسلونا (92 نیوز) بارسلونا اوپن ٹینس میں رافیل نڈال جیت کے ٹریک پر گامزن ہیں ۔ اسٹار کھلاڑی نے اہم میچ میں ہم وطن گارشیا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ عالمی نمبر ایک نے کھیل کا شاندار آغاز کیا ،اور حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا۔ رافیل نڈال نے پہلا سیٹ  چھ ایک ،دوسراچھ تین سے اپنے نام کیا۔ فاتح کھلاڑی نے شاندار جیت کیساتھ کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا۔