Tuesday, April 23, 2024

بارسلونا اوپن میں روس کے آندرے روبلیو نے فرنینڈو ورداسکو کو اپ سیٹ شکست دے دی

بارسلونا اوپن میں روس کے آندرے روبلیو نے فرنینڈو ورداسکو کو اپ سیٹ شکست دے دی
April 22, 2015
سپین (ویب ڈیسک) روسی کھلاڑی آندرے روبلیو نے فرنینڈو ورداسکو کو اپ سیٹ شکست دے کر بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اسپین میں جاری ہے۔ ابتدائی مرحلے میں روس کے سترہ سالہ کھلاڑی آندرے روبلیو نے سپین کے فرنینڈو ورداسکو کو سات چھ اور چھ تین سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔ آندرے روبلیوعالمی رینکنگ میں تین سو انتیس ویں نمبرکے کھلاڑی ہیں جبکہ فرنینڈو کا سینتیسواں ہے۔ دوسرے راؤنڈ میں روبلیو کا مقابلہ اٹلی کے فیبیو فوگ نینی سے ہوگا۔ دوسرے میچ میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن بارسلونا اوپن کی نیشی کوری روس کے تیموراز گاباشویلی کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔