Friday, April 26, 2024

باراک اوباما کا نیپالی وزیراعظم کو فون، زلزلہ متاثرین کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی

باراک اوباما کا نیپالی وزیراعظم کو فون، زلزلہ متاثرین کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی
April 30, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرباراک اوباما نے نیپالی وزیراعظم سوشیل کورائلہ کوٹیلیفون کیااورزلزلے میں ہونے والی تباہ کاریوں پردکھ اورافسوس کااظہارکیا۔ بات چیت کے دوران اوباما نے نیپالی وزیراعظم سوشیل کوئرالہ سے زلزلے سے ہونیوالے تباہ کن جانی ومالی نقصان پرامریکی عوام کی جانب سے بھی تعزیت اورافسوس کااظہارکیا۔ دونوں رہنماﺅں کی گفتگومیں قدرتی آفت کے بعد امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔امریکی صدر نے اس مشکل وقت میں امریکہ کی جانب سے نیپالی عوام کو درکار ہر طرح کی مدد کی فراہمی کا یقین دلایا۔