Tuesday, April 23, 2024

باراک اوباما نے برما میں روہنگیا مسلمانوں سے امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

 باراک اوباما نے برما میں روہنگیا مسلمانوں سے امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کر دیا
June 2, 2015
واشنگٹن (92نیوز) امریکی صدر باراک اوباما نے برمامیں روہنگیا مسلمانوں سے امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاوس میں ایشیائی رہنماوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ برما میں اقلیتوں کا تحفظ برما میں آمریت سے جمہوریت تک کے سفر کا واضح ثبوت ہونا چاہئے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ برما حکومت کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کےساتھ امتیازی سلوک بند کر دے۔ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور امتیازی سلوک کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان ملک چھوڑ چکے ہیں جبکہ میانمر حکومت روہنگیا مسلمانوں سے امتیازی برتاو¿ کے اقدام سے انکاری ہے۔