Thursday, March 28, 2024

باراک اوباما نے انتخابات سے ایک ماہ قبل میری فون کالز ٹیپ کی تھیں : ٹرمپ

باراک اوباما نے انتخابات سے ایک ماہ قبل میری فون کالز ٹیپ کی تھیں : ٹرمپ
March 4, 2017
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما پرشدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ان کے منتخب ہونے سے ایک ماہ قبل ان کی فون کالز ٹیپ کی تھیں۔ تفصیلات کےمطابق میڈیا سے ناراضی ہو یا پھراپنی ہی خفیہ ایجنسیوں پر تنقید کرنا ہو ہیلری کے خلاف کوئی بات کرنا ہو یا پھر اپنے ہی ملک کے عدالتی نظام کو آڑے ہاتھوں لینا ہو۔ نومنتخب امریکی صدر کا سب سے کارآمد ہتھیار سوشل میڈیا ہے وہ ٹویٹر پر جاکر جسے جو کہنا ہو جس طرح کہنا ہو کہہ دیتے ہیں اور اس کی خوب مٹی بھی پلیدکرتے ہیں ۔ اس بار ٹرمپ کی ٹویٹ کا نشانہ بنے ہیں سابق امریکی صدرباراک اوباما ڈونلڈ ٹرمپ  نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن سے قبل نیویارک کے ٹرمپ ٹاور کے فون ٹیپ کئے گے تھے اور ان کی گفتگو ریکارڈ کی گئی تھی اور یہ سب اس وقت کے صدر اوبا ما کے کہنے پر ہوا تھا۔ ٹرمپ کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہ صدر نکسن کے دور کے واٹر گیٹ سے بھی گھٹیا اسکنڈل ہےاور وہ اوباما پر مقدمہ کرنے کے لئے وکیل کی رائے لینے جارہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے ثبوت تو کوئی فراہم نہیں کیا لیکن اوباما کو بیمار ذہین قرار دے کر اپنا غصہ ضرور کم کیا ہے۔ فون کالز ٹیپ کرنے کے الزام کے حوالے سے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔