Friday, April 26, 2024

باراک اوباما اور ہیلری کلنٹن کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بم موصول ہوگیا

باراک اوباما اور ہیلری کلنٹن کے بعد  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بم موصول ہوگیا
October 24, 2018
واشنگٹن (92 نیوز)امریکہ میں خوف و دہشت کے سائے منڈلانے لگے، ایک ہی دن میں سابق صدر براک اوباما، ہلیری کلنٹن کے بعد  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بم بھیج دیا گیا ،  یہی نہیں بلکہ امریکی میڈیا سی این این کے ہیڈ کوارٹر کو بھی بم موصول ہوگیا، جس کے بعد پورے آفس کو خالی کروالیا گیا۔ سابق امریکی صدر براک اوباما اور ہلیری کلنٹن کے گھر سے بم کی بازیابی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اور سی این این کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی بم موصول ہوگئے ۔ سابق صدرباراک اوبامااورہلیری کلنٹن کےگھربھیجےگئے بم کو ناکارہ بنادیاگیا ، بم خفیہ سروس نےوصول کئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر وائٹ ہاؤس کو بھی بم بھیجا گیا ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کوبھیجاگیا بم پائپ بم ہے۔ دوسری طرف  نیویارک میں واقع سی این این ہیڈ کوارٹرز میں بھی بم کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد فوری طور پر خالی کروالیا گیا ۔ ڈیموکریٹ رکن جارج سوروزکےگھرپربھی گزشتہ روز ایک مشتبہ پیکٹ بھیجاگیا تھا، خفیہ اطلاع کے مطابق ان ڈیموکریٹ رہنماؤں کوبم ایک ہی شخص نےبھیجے جبکہ امریکی ایجنسیاں نے جائے وقوع پرپہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔ امریکی ایجنسیوں نے  باراک اوباما،ہلیری کلنٹن، جارج سوروز اور وائٹ ہاوس کی سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کردیا ہے ۔