Sunday, September 8, 2024

باراک اوباما آئندہ ماہ لندن کا دورہ کرینگے : برطانوی اخبار کادعویٰ

باراک اوباما آئندہ ماہ لندن کا دورہ کرینگے : برطانوی اخبار کادعویٰ
March 13, 2016
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ امریکی صدرباراک اوبامہ آئندہ ماہ لندن کادورہ کرینگے جہاں وہ برطانوی عوام  پرزور دینگے کہ یورپی یونین سے اخراج کافیصلہ نہ کیاجائے  دوسری طرف تاحال وائٹ ہاؤس يا لندن حکام کی جانب سے اس رپورٹ کی تصديق نہيں ہو سکی۔ تفصیلات کےمطابق بریگزٹ کے  خلاف  امریکی صدرباراک اوبامابھی سرگرم ہوگئےہیں ۔ برطانوی اخبار ’دی انڈيپنڈنٹ‘  نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امريکی صدر باراک اوباما اپريل ميں لندن کا دورہ  کریں گےجہاں وہ برطانوی عوام پر زور ڈاليں گے کہ وہ اٹھائيس رکنی يورپی يونين کی رکنیت سے اخراج کا فيصلہ نہ کريں۔ صدر اوباما اپريل ميں جرمنی ميں ہونے والی ايک نمائش ميں شرکت کريں گے اور امکان ہے کہ اسی موقع پر وہ لندن بھی جائيں گے برطانيہ ميں بریگزٹ کے معاملے پر اس سال جون ميں  رائے شماری ہونی ہے۔