Friday, April 26, 2024

باراتیوں کی بس کو حادثہ،چارخواتین جاں بحق تیس سےزائدافراد زخمی

باراتیوں کی بس کو حادثہ،چارخواتین جاں بحق تیس سےزائدافراد زخمی
March 6, 2015
بدین (ویب ڈیسک)بدین سے تلہار  جانے والی باراتیوں  کی بس   سامنے آنے والی وین سے ٹکرا  گئی ، حادثے میں چار خواتین ہلاک جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونےوالوں میں سے زیادہ تر کی حالت بھی تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے ۔   حادثہ پیرو لاشاری کے قریب  پیش آیا  ،،جاں بحق ہونے والی  خواتین میں  آمنہ ، بختاور ،جنت، رحیماں  شامل ہیں ،زخمیوں کو  سول اسپتال بدین لایا گیا جہاں انکا علاج معالجہ بھی کیا جارہا ہے ،لیکن تاحال زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جس کی بنا پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔