Thursday, March 28, 2024

بارات میں ریال ،ڈالر لٹانے کا معاملہ ، خاندان سے ٹیکس تفصیلات طلب

بارات میں ریال ،ڈالر لٹانے کا معاملہ ، خاندان سے ٹیکس تفصیلات طلب
December 20, 2017

رحیم یار خان ( 92 نیوز ) رحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں بارات پر ڈالرز، ریال اور موبائل فون لٹانا مہنگا پڑ گیا ۔ محکمہ انکم ٹیکس کو بھی بالآخر ہوش آ ہی گیا۔ چیف کمشنر نے دولہا کے خاندان سے ذرائع آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات طلب کر لیں۔
رحیم یارخان کی تحصیل خان پور سے چند روز قبل نکلنے والی انوکھی بارات نے دولہا کے گھر والوں کیلئے مشکلات کھڑی کردیں ۔ بارات میں دولہا پر ڈالرز، ریال اور موبائل فونز نچھاور کئے گئے تھے ۔
باراتیوں کو دولہا سے اس قدر اظہارمحبت اور جذبات پر قابو نہ رکھ پانا مہنگا پڑ گیا ۔ خواب غفلت میں محو محکمہ انکم ٹیکس کو بھی بالآخر ہوش آ ہی گیا ۔
چیف کمشنر رحیم یارخان نے دولہا کے خاندان سے ذرائع آمدن اور ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں ۔