Sunday, September 8, 2024

بارات لے کر جانیوالی بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون جاں بحق، 8باراتی زخمی

بارات لے کر جانیوالی بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون جاں بحق، 8باراتی زخمی
May 14, 2015
ٹنڈوالٰہ یار (92نیوز) بدین سے ٹنڈوالٰہ یار آنے والی بارات کی بس تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ایک خاتون جاں بحق، تین خواتین اور ایک بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چمبڑ روڈ پر واقع بھٹہ سٹاپ کے مقام پر بدین سے ٹنڈوالہ یار آنے والی بارات کی بس ڈرائیور کی لاپروائی اور تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 35سالہ ناہید نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ تین خواتین اور ایک بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں ممتاز، رانی ، حاکم علی ،ارباب و دیگر شامل ہیں۔ زخمیوں کو پولیس موبائل و دیگر نجی گاڑیوں کے ذریعے سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے دو خواتین کو تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر حیسکو بورڈ کے چیئرمین محمد مگسی نے ہسپتا ل پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی۔ حادثے کے زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔