Friday, May 10, 2024

بار بار سمجھانے کے باوجود نواز شریف معاملے کو سپریم کورٹ لے گئے ، خورشید شاہ

بار بار سمجھانے کے باوجود نواز شریف معاملے کو سپریم کورٹ لے گئے ، خورشید شاہ
April 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کی تا حیات نا اہلی پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہا کہ بار بار سمجھایا کہ پارلیمنٹ میں فیصلے کیے جائیں ، نواز شریف پانامہ کے معاملے کو سپریم کورٹ لے گے ، آج سپریم کورٹ نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سنا دیا ۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور دیگر پی پی رہنماوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی نا اہلی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ہوئی  ،یہ آرٹیلکل ضیا الحق کا ہے جب انہوں نے لایا تو نواز شریف وزیر اعلی تھے ۔ اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ جہانگیر ترین کی قربانی چھوٹی ہے کہ بڑی بات نہیں کرتا لیکن فیصلے کے بعد نواز شریف کی مقبولیت کم ہو گی ، عرصے سے سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کی قیادت کے اہم کیسز تھے ، سپریم کورٹ نے آّج تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سنایا ۔