Tuesday, April 23, 2024

درخواست کے باوجود نواز شریف کی عیادت سے روک دیا گیا ، شہباز ‏شریف

درخواست کے باوجود نواز شریف کی عیادت سے روک دیا گیا ، شہباز ‏شریف
March 19, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز ‏شریف  نے کہا کہ بار بار درخواست کرنے کے مجھے  نواز شریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا۔

 شہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پر برہم ہو گئے۔ بار بار درخواست کرنے کے باوجود آج بھی نوازشریف کی تیمار داری سے روک دیا گیا۔ لیگی صدر شہباز شریف شکوہ زبان پر لے آئے ، ساتھ میں حکومت پر نشتر بھی برسائے۔

ٹویٹر پیغام میں کہا ماں، بہن، بھائی اور بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔ وہ اور اہلخانہ ہفتے میں دو تین بار ملتے تھے تا کہ ان کی صحت سے باخبر رہ سکیں۔ اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے بھی خوب لفظی گولہ باری کی۔ سپریم کورٹ کے باہر حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا نوازشریف کی صحت پر نومولود سیاستدان سیاست چمکارہے ہیں۔ نیازی صاحب سیاست میں اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں۔

حمزہ شہباز شریف نے وزیراعظم پر بھی کڑی تنقید کی کہا نیازی صاحب چور ڈاکو کہنے سے لوگوں کا پیٹ نہیں بھرے گا، آٹھ ماہ میں لوگوں سے روز گار چھینا گیا، گھر گرائے گئے، وزیر خزانہ معیشت پربات کرنے کے بجائے فقرے کستے ہیں۔