Friday, April 26, 2024

بادلوں کا شہر شہر گشت، لاہور، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں بارش

بادلوں کا شہر شہر گشت، لاہور، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں بارش
September 22, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں بارش ہوئی۔ کہیں رم جھم تو کہیں بادل کھل کے برسے۔ کئی علاقوں میں کالی گھٹاؤں کا راج برقرار ہے۔ لاہور میں ہربنس پورہ، کینٹ، کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، ایئرپورٹ کے علاقوں میں بارش ہوئی ۔ شدید بارش کی پیشگوئی پر واسا اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کامونکی میں رم جھم نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ ملتان میں ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت کم کر دیا۔ صوابی ،تیمرگرہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ مردان میں بھی بادلوں نے اپنا رنگ خوب جمایا۔