Friday, March 29, 2024

بادلوں نے پھر رنگ جما دیا ، ملک کے مختلف حصوں میں ابر رحمت برس پڑا

بادلوں نے پھر رنگ جما دیا ، ملک کے مختلف حصوں میں ابر رحمت برس پڑا
March 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بادلوں نے پھر رنگ جما دیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں ابر رحمت برس پڑا۔ لاہور ،اسلام آباد، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔ چکوال، سرگودھا، جہلم، گجرات، ملتان  میں بھی بادل برس پڑے۔ بارش اور برف باری کے سپیڈ بریکر نے جاتی سردی کو ایک بار پھر بریک لگادی۔ ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوامیں دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں دس انچ تک برف پڑ چکی۔ زیارت اور سنجاوی میں دو فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ میں برفباری سے سڑکیں بند ہیں۔ چترال، سوات، ناران، کالام، مالم جبہ، وادی نیلم کے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔ میران شاہ میں بارہ سال بعد آسمان سے سفید گالوں کی برسات ہوئی۔ رزمک دتہ خیل، شوال، لواری ٹاپ، کمراٹ، عشیرئ درہ، ہاتن درہ، قولنڈئی ، کلکوٹ، ڈوگ درہ سمیت کئی دیہات میں بھی برف باری ہوئی۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، اٹک ، جہلم، چکوال، سرگودھا ،ایبٹ آباد میں بارش ہوئی۔ مردان، کوہاٹ، بنوں ، فیصل آباد ، بہاولپور ،رحیم یار خان ،میانوالی ،خوشاب، وادی سون میں بھی بادل برسے۔ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ دیربالا ،شمالی وزیرستان ،باجوڑ، ملتان ،بہاولنگر، چشتیاں، میاں چنوں، پنڈی بھٹیاں، ڈی آئی خان، سرائے عالمگیر، پھولنگر، مانسہرہ، ٹنڈوالہ یار میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا۔ بولان، روجھان میں بارش کاسلسلہ جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔