Thursday, March 28, 2024

بادلوں اور تیز ہواؤں نے گرمی کی لہر کے سامنے بند باندھ دیا

بادلوں اور تیز ہواؤں نے گرمی کی لہر کے سامنے بند باندھ دیا
May 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بادلوں اور تیز ہواؤں نے گرمی کی لہر کے سامنے بند باندھ دیا۔ محکمہ موسمیات نے آج سے دو جون تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم کشمیر گڑھی دوپٹہ میں ہلکی بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینطیر آباد 51 ، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق آئیندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی۔ تمام صوبائی محکمہ جات، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔