Tuesday, April 23, 2024

بادامی باغ کا علاقہ حنیف پارک بھی کورنا کے پھیلاؤ کے باعث سیل

بادامی باغ کا علاقہ حنیف پارک بھی کورنا کے پھیلاؤ کے باعث سیل
April 25, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ،  مزید 4کیسز رپورٹ ہونے پر بادامی باغ کا علاقہ حنیف پارک سیل کر دیا گیا ۔

بادامی باغ کے علاقے حنیف پارک میں کورونا کے مزید چار کیسز سامنے آنے پر علاقے کو سیل کر دیا گیا ، ادھر جناح اسپتال میں فوکل پرسن ڈاکٹر کاشف اور پی آئی سی کے مزید تین ملازم کورونا کا شکار ہو گئے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ میاں نعیم سرور کا کورونا  ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ، پنجاب میں متاثرین کی تعداد  5ہزار 326، جبکہ ملک بھر میں 12ہزار 227ہو گئی ۔

ملک بھر میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 256 تک پہنچ چکی ہے ۔