Monday, September 16, 2024

باخبر ،باوثوق کی روایت برقرار، سچائی اور اعتماد کے تین سال مکمل

باخبر ،باوثوق کی روایت برقرار، سچائی اور اعتماد کے تین سال مکمل
February 6, 2018

لاہور ( 92 نیوز )باخبر،باوثوق کی روایت،الیکٹرانک جرنلزم میں نئی جہتیں متعارف کرانے کا سفر کامیابی سے جاری ہے ، سچائی اور اعتماد کے تین سال مکمل ہو گئے ۔ 92 نیوز ایچ ڈی پلس ہم عصروں کیلئے مثال بن گیا ۔ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل 92نیوز نے 3 برس  عمر رکھنے کے باوجود 30 برسوں پر محیط ماضی رکھنے والوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

چینل 92  نیوز نے سچائی کا سفر تین سال پہلے 6فروری 2015سے شروع کیا،92 نیوز نے سچائی کا علم ہمیشہ بلند کیا اور اپنے ناطرین کا بھر پور اعتماد سمیٹا ۔ 92  نیوز نے  نہ صرف ناظرین   کا سچائی کے ساتھ اعتماد جیتا بلکہ پاکستان میں سب سے پہلے ایچ ڈی ٹیلی وژن  کی بنیاد بھی رکھی  ۔خبر تو خبر92 نیوز کے پروگرامز نے بھی دل موہ لئے ۔

چینل 92 نیوز  اپنے دوسرے ہی سال پاکستانی میڈیا کی دنیا میں ایک اور انقلاب  لے کر آیا جب 92 ایچ ڈی سے ایچ ڈی پلس  کردیا گیا ۔

دنیا کے سب سے بڑے  360ڈگری ورچوئل  نیوزاسٹوڈیو کا اعزاز   بھی92  نیوز کے ہی پاس  ہے  ۔  صرف یہی نہیں پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کی دنیا میں ہالو گرام ٹیکنالو جی متعارف کروانے کا اعزاز صرف اور صرف نائنٹی ٹو نیوز کے ہی پاس ہے  ۔

چینل 92 نیوز نے ہر خبر اپنے ناظرین تک سب سے پہلے  پہنچائی ، سب سے پہلے شہر اقتدار میں 2017 میں  پاناما کے ہنگامے  سے لیکر  نواز شریف کے قوم سے خطابات اور پارلیمنٹ میں وضاحتیں ،پھر کیس کا سپریم کورٹ میں پہنچنا  اور بڑی عدالت کا پہلا بڑا فیصلہ آنا   ۔ جے آئی ٹی کا بننا، فائنل رپورٹ سپریم کورٹ میں آنا  اور پھر  نواز شریف کی بطور وزیراعظم نااہلی کا فیصلہ ،  نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی اور جگہ جگہ تقاریر،صرف یہی نہیں کپتان اور جہانگیر ترین کے کیسز کے فیصلے کی خبر سے  بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ۔ اہلیہ اور والدہ سے ملاقات تک کی داستان 92 نیوز نے سب سے پہلے دی ۔

اب چلئے قائد کے شہر کراچی اور  سندھ   کے  دیگر علاقوں  میں ،  درگاہ سیہون شریف   میں دھماکے سے لیکر ، شاہ زیب کے قتل ، ملزموں کی ضمانت تک   پھر فاروق ستار اور مصطفی کمال کے درمیان الحاق کے نام پر ہونے والی سیاسی دھینگا مشتی ، خواجہ اظہار الحسن پر دہشت گردوں کا حملہ ، 92 نیوز نے سکرین پر حقائق دیکھائے ۔

کراچی  میں تیز دھار آلے سےخواتین پر حملوں کی خبر ہو یا  ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے  نوجوان انتظار کی ہلاکت اورنقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت  اور  ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کی تمام کارستانیوں کو بھی سب سے پہلے  92 نیوز نے دیکھنے والوں تک پہنچایا ۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والے واقعات کی کوریج میں بھی 92 نیوز سرفہرست رہا  ۔ قصور کی ننھی پری زینب کے لاپتہ ہونے کی خبر سے قاتل کی گرفتاری تک عوام کو لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال سے آگا کیا   ۔

لاہور کے مال روڈ پردھماکے میں دو پولیس افسران  سمیت 15 افراد کی شہادت کی خبر ہو یا اولیا کی سر زمین ملتان کے نواحی علاقے ، احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کو پیش آنے والا خوفناک حادثہ اور ہلاکتیں  اور پھر ملتان میٹرو میں کرپشن کی کہانیاں ،92 نیوز نے  خصوصی کوریج میں سب کو پیچھے چھوٹ دیا ۔

صنعتی شہر  فیصل آباد میں موٹر سائیکل کمپنی کے فراڈ سے لیکر پھر ختم نبوت کے معاملے پر پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کی داتا دربار لاہور آمدپھر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے انتخابات میں جیت کی خوشی میں وکلا کی فائرنگ ،سب کچھ 92 نیوز نے سب سے پہلے دکھایا  ۔

خیبر پختو نخوا کے شہر  مردان کی 4 سالہ اسما کے ساتھ کیا ہوا اور عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشعال کے قتل کوہا ٹ کی عاصمہ رانی کے اندوہناک قتل سے لے کر   زرعی تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ 92 نیوز نے لمحہ بہ لمحہ صرف حقائق دکھائے ۔

  بلوچستان  کے صدر مقام کوئٹہ میں ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل  کی ہلاکت اور چرچ پر دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے تک  92 نیوز نے تمام رازوں سے پردہ اٹھایا۔

 اور اب 92 نیوز  آنے والے وقت میں بھی ناظرین سے وعدہ کرتا ہےکہ ہر خبر ،حقائق اور  کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنے معیار کو بہتر سے بہتر بنائے گا۔