Wednesday, April 24, 2024

باجوڑ کے علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ ، تین شہری شہید

باجوڑ کے علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ ، تین شہری شہید
July 17, 2020
 باجوڑ (92 نیوز) باجوڑ کے علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ میں تین شہری شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔ افغانستان کی سرزمین سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ باجوڑ میں سرحد پار کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری شہید ہو گئے جب کہ 7 شہری زخمی ہو گئے۔ واقعے میں دو فوجی  جوان بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔