Friday, April 26, 2024

باجوڑ میں گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرانے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

باجوڑ میں گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرانے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
December 19, 2021 ویب ڈیسک

باجوڑ (92 نیوز) باجوڑ میں گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرانے سے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔