Friday, May 17, 2024

باجوڑ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ ، پاک فوج کا ایک جوان زخمی

باجوڑ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ ، پاک فوج کا ایک جوان زخمی
May 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) باجوڑ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج  نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی کئی بار مذمت کی گئی۔ پاکستان نے کئی بار افغانستان سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا کہا۔